ابنا: اطلاعات کے مطابق جنرل حسین سلامی نے تہران کے جنوب مغربی شہر شہریار میں ایک تقریب میں غزہ کے تازہ حالات اور صیہونی حکومت کے جرائم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے مقابل اسلامی سرزمینوں کا دفاع کیا جانا ضروری ہے۔
جنرل حسین سلامی نے شہدا کو ملت ایران کی سند اور سربلندی کا سبب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے ساری دنیا کو جتلا دیا ہے کہ وہ بھرپور طرح سے اپنی سرزمین کا دفاع کرتی ہے۔
سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ نے کہا کہ ملت ایران نے فوجی، اقتصادی اور سیاسی لحاظ سے شدید تعصب کے باوجود مسلط کردہ جنگ میں آٹھ برسوں تک اپنے مقدس اہداف و مقاصد کا دفاع کیا اور اپنی سرزمین کا ایک بالشت حصہ بھی دشمن کے حوالے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا تاریخ میں ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے۔
.......
/169